وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ وہ غریبوں کے حق کی لڑائی لڑ رہے ہیں
اور اس راہ میں چاہے کتنی بھی رکاوٹیں آئیں وہ پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں۔وزیر اعظم نے لوک سبھا میں صدر کے
خطاب پر ہونے والی بحث کا جواب دیتے ہوئے
کہا کہ ان کی حکومت غریبوں کی حکومت ہے وہ غریبوں کے مفادات کے لئے کام کر
رہی ہے۔حکومت ایسے ٹھوس قدم اٹھا رہی ہے جس سے ملک سے غربت کا خاتمہ کیا جا سکے۔